🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
15. مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3179
وَبِهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ لِجُلَسَائِهِ: خُذُوا جُنَّتَكُمْ قَالُوا: بِأَبِينَا أَنْتَ وَأُمِّنَا يَا رَسُولَ اللهِ، أَحَضَرَ عَدُوٌّ؟ قَالَ: I " خُذُوا جُنَّتَكُمْ مِنَ النَّارِ، قُولُوا: سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، فَإِنَّهُنَّ مُقَدِّمَاتٌ، وَهُنَّ مُجَنِّبَاتٌ، وَهُنَّ مُعَقِّبَاتٌ، وَهُنَّ الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن اپنے مصاحبین سے فرمایا: ”اپنی ڈھالیں پکڑ لو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمارے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، کیا کوئی دشمن سامنے آ گیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم جہنم کی آگ سے (بچاؤ کے لیے) اپنی ڈھالیں لے لو، کہو: «سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» ”اللہ پاک ہے، تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، اور گناہ سے بچنے کی ہمت اور نیکی کرنے کی طاقت اللہ ہی کی توفیق سے ہے۔“ کیونکہ یہ کلمات (قیامت کے دن) تمہارے آگے رہنے والے، پہلوؤں سے حفاظت کرنے والے اور پیچھے سے آنے والے نگہبان ہوں گے، اور یہی ﴿الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ﴾ (ہمیشہ باقی رہنے والی نیکیاں) ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3179]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه كثير بن سليم وهو ضعيف وذكره ابن حبان في الثقات والضعفاء «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 89» »

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف كثير بن سليم

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3179 in Urdu