الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3216
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ: نَا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: أَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَلْتَفِتُ إِذَا مَشَى، وَكَانَ رُبَّمَا تَعَلَّقَ رِدَاؤُهُ بِالشَّجَرَةِ أَوِ الشَّيْءِ فَلَا يَلْتَفِتُ حَتَّى يَرْفَعُوهُ ؛ لِأَنَّهُمْ كَانُوا يَمْزَحُونَ وَيَضْحَكُونَ، وَكَانُوا قَدْ أَمِنُوا الْتِفَاتَهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب چلتے تو مڑ کر نہیں دیکھتے تھے، اور بسا اوقات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر مبارک کسی درخت یا کسی چیز میں الجھ جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم التفات نہ فرماتے یہاں تک کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اسے چھڑا لیتے؛ اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ (صحابہ) آپس میں خوش طبعی اور ہنسی مذاق کر رہے ہوتے تھے اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مڑ کر دیکھنے سے بے خوف و مطمئن ہوتے تھے۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3216]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7889، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9014»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3216 in Urdu