🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
15. مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3255
وَبِهِ حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ هَانِئٍ ، عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ السُّلَمِيِّ قَالَ: بِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَكْرًا، فَجِئْتُ أَتَقَاضَاهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَقْضِنِي ثَمَنَ بَكْرِي، فَقَضَاهُ بَعِيرًا مُسِنًّا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، هَذَا أَفْضَلُ مِنْ بَكْرِي، فَقَالَ: هُوَ خَيْرٌ لَكَ، إِنَّ خَيْرَ الْقَوْمِ خَيْرُهُمْ قَضَاءً.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الْعِرْبَاضِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا عرباض بن ساریہ سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ ایک جوان اونٹ بیچا، پھر میں اس کی قیمت کا تقاضا کرنے آیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے اونٹ کی قیمت ادا فرما دیجیے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (قیمت کے بدلے) ایک عمر رسیدہ اونٹ دے دیا۔ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! یہ تو میرے اونٹ سے بہتر ہے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تمہارے لیے بہتر ہے، بلاشبہ لوگوں میں بہترین وہ ہے جو قرض کی ادائیگی میں سب سے اچھا ہو۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا عرباض رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3255]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2242، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4633 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6169، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2286، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11052، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17423، والبزار فى «مسنده» برقم: 4200، والطبراني فى «الكبير» برقم: 636»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3255 in Urdu