🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
15. مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3273
وَبِهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوَّلُ زُمْرَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، وَالَّذِينَ يَلُونَهُمْ عَلَى ضَوْءِ أَشَدِّ كَوْكَبٍ فِي السَّمَاءِ إِضَاءَةً، لَا يَبُولُونَ، وَلَا يَتَغَوَّطُونَ، وَلَا يَتْفُلُونَ، وَلَا يَمْتَخِطُونَ، أَمْشَاطُهُمُ الذَّهَبُ، وَرَشْحُهُمُ الْمِسْكُ، وَمَجَامِرُهُمُ الْأَلُوَّةُ، وَأَزْوَاجُهُمُ الْحُورُ الْعِينُ، أَخْلَاقُهُمْ عَلَى خُلُقِ رَجُلٍ وَاحِدٍ عَلَى صُورَةِ أَبِيهِمْ آدَمَ سِتِّينَ ذِرَاعًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَارَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کا جو گروہ سب سے پہلے جنت میں داخل ہوگا، ان کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی صورت پر ہوں گے، اور جو لوگ ان کے بعد داخل ہوں گے وہ آسمان کے سب سے زیادہ روشن ستارے کی چمک کی مانند ہوں گے۔ وہ نہ پیشاب کریں گے، نہ پاخانہ، نہ تھوکیں گے اور نہ ناک سے رطوبت خارج کریں گے۔ ان کی کنگھیاں سونے کی ہوں گی، ان کا پسینہ کستوری ہوگا اور ان کی انگیٹھیوں میں عود (اگر) سلگے گا، اور ان کی بیویاں بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں ہوں گی۔ ان سب کے اخلاق ایک ہی آدمی کے اخلاق کی طرح ہوں گے اور وہ اپنے باپ آدم علیہ السلام کی صورت پر ساٹھ ہاتھ لمبے ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمارہ سے محمد بن فضیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3273]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3245، 3246، 3327، 3254، 5811، 6542، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2834، 216، 217، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7407، 7436، 7437، 7244، 7420، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2537، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4333، 4333 (م)، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7286، 7553، 8315، 8801، 7273، 7492، 7604، 7606، 8133، 8131، 8661، 8734، 8828، 9118، 9325، 9568، 9592، 10020، 10673، 10743، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1142، 1177، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6084، 6437، والبزار فى «مسنده» برقم: 9156، 7795، 8099، 9112، 9470، 9857، 9896، 10056، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20866، 20879، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35129، 37140، 37147، 37148، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5042، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2849، 2865، 2874، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20547، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 643، 9166»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3273 in Urdu