الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
حدیث نمبر: 3391
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مَعْدَانَ الْأَهْوَازِيُّ قَالَ: نَا زَيْدُ بْنُ الْحَرِيشِ قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَعْجَلَنَّ إِلَى شَيْءٍ تَظُنُّ أَنَّكَ إِنِ اسْتَعْجَلْتَ إِلَيْهِ أَنَّكَ مُدْرِكُهُ، وَلَا تَسْتَأْخِرَنَّ عَنِ شَيْءٍ تَظُنُّ أَنَّكَ إِنِ اسْتَأْخَرْتَ عَنْهُ أَنَّهُ مَدْفُوعٌ عَنْكَ، إِنْ كَانَ اللهُ قَدْ قَدَّرَهُ عَلَيْكَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا مُعَاوِيَةُ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ مُعَاوِيَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ الْوَهَّابِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا مُعَاوِيَةُ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ مُعَاوِيَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ الْوَهَّابِ .
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی ایسی چیز کے پیچھے جلد بازی نہ کرو جس کے بارے میں تم گمان کرتے ہو کہ جلدی کرنے سے اسے پا لو گے، اور کسی ایسی چیز سے پیچھے نہ رہو جس کے بارے میں تم گمان کرتے ہو کہ پیچھے رہنے سے وہ تم سے ٹل جائے گی، اگر اللہ نے اسے تمہارے مقدر میں لکھ دیا ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے معاویہ رضی اللہ عنہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور معاویہ رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عبدالوہاب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 3391]

تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 807»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3391 in Urdu