الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3415
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، نَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمَوْصِلِيُّ نَا أَبُو شِهَابٍ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ قَالَ: قِيلَ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ : أَخْبِرْنَا عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّهَارِ تَطَوُّعًا، فَقَالَ: لَا تُطِيقُوهَا، فَقَالُوا: حَدِّثْنَاهُ أَنْتَ، فَقَالَ: كَانَ إِذَا كَانَتِ الشَّمْسُ مِنْ هَا هُنَا مِنْ عِنْدِ الْعَصْرِ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ يُمْهِلُ حَتَّى إِذَا كَانَتِ الشَّمْسُ مِنْ هَا هُنَا مِنْ عِنْدِ الظُّهْرِ صَلَّى أَرْبَعًا، ثُمَّ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ.
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ خَالِدٍ إِلَّا أَبُو شِهَابٍ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ أَبِي شِهَابٍ إِلَّا عَبْدُ الْغَفَّارِ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ خَالِدٍ إِلَّا أَبُو شِهَابٍ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ أَبِي شِهَابٍ إِلَّا عَبْدُ الْغَفَّارِ .
عاصم بن ضمرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے عرض کیا گیا: ”دن کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نفل نماز کے بارے میں ہمیں بتائیے۔“ انہوں نے فرمایا: ”تم اس کی طاقت نہیں رکھتے۔“ لوگوں نے کہا: ”آپ ہی ہمیں بیان کر دیجیے۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”جب سورج اس جانب (مشرق میں) اتنا بلند ہو جاتا جتنا عصر کے وقت اس جانب (مغرب میں) ہوتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتیں پڑھتے، پھر ٹھہرے رہتے، یہاں تک کہ جب سورج اس جانب اتنا بلند ہو جاتا جتنا ظہر کے وقت ہوتا ہے تو چار رکعتیں پڑھتے، پھر ظہر کے بعد دو رکعتیں پڑھتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خالد حذاء سے ابو شہاب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو شہاب سے عبدالغفار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3415]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خالد حذاء سے ابو شہاب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو شہاب سے عبدالغفار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3415]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1211، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 517، 518، 513، 514، 529، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 873 / 1، 874 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 333، 330، 338، 335، 336، 337، 345، 343، 346، 347، 473، 472، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1272، والترمذي فى «جامعه» برقم: 424، 429، 598، 599، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1161، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4560، 4992، 4993، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1857، 1858، وأحمد فى «مسنده» برقم: 660، 900، 1217، 1218، 1223، 1250، 1257، 1258، 1274، 1277، 1392، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 130، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 318، 495، 622، والبزار فى «مسنده» برقم: 672، 676، 673، 675، 677، 692، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4806، 4807، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 6018، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 287، 296، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1124، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 916، 9328»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3415 in Urdu