🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
28. مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3416
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ ، نَا أُمَيَّةُ بْنُ خَالِدٍ، نَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُحْرِمَ أَتَى ذَا الْحُلَيْفَةِ فَبَاتَ بِهَا، فَإِذَا أَصْبَحَ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ، فَإِذَا اسْتَوَتْ أَهَلَّ I " وَزَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُهُ I ".
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قُرَّةَ إِلَّا أُمَيَّةُ ، وَلَا رَوَاهُ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ ، وَلَا أَسْنَدَ قُرَّةُ عَنْ نَافِعٍ غَيْرَ هَذَا.
نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما جب احرام باندھنے کا ارادہ کرتے تو ذوالحلیفہ آتے اور رات وہیں گزارتے، پھر جب صبح ہوتی تو اپنی سواری پر سوار ہوتے اور جب وہ سیدھی ہو کر چلنے کو کھڑی ہو جاتی تو تلبیہ کہتے، اور ان کا کہنا تھا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قرہ سے امیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور امیہ سے محمد بن عمرو بن جبلہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور قرہ نے نافع سے اس کے سوا کوئی اور (مرفوع) روایت بیان نہیں کی۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3416]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 13420»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3416 in Urdu