🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
28. مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3430
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حُبَاشٍ الْحِمَّانِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْعَطَّارُ ، نَا سَيْفُ بْنُ عَمِيرَةَ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ أُمِّ سَلَمَةَ ، نَسْأَلُهَا عَنْ حُرُوفِ الْقُرْآنِ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، إِنِّي لَأُحَدِّثُ نَفْسِي بِالشَّيْءِ لَوْ تَكَلَّمْتُ بِهِ لَأَحْبَطْتُ أَجْرِي، وَلَوِ اطُّلِعَ عَلَيَّ لَضُرِبَتْ عُنُقِي. قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْأَلُ عَنْ مِثْلِ مَا سَأَلْتَ عَنْهُ، فَقَالَ: لَا يُلَقَّى ذَلِكَ الْكَلَامَ إِلَّا مُؤْمِنٌ.
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبَانَ إِلَّا سَيْفٌ .
تابعی شہر بن حوشب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہم ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس بیٹھے ان سے قرآن کے حروف (قراءات) کے بارے میں دریافت کر رہے تھے کہ ایک آدمی نے کہا: ”اے ام المومنین! میں اپنے دل میں ایسی بات محسوس کرتا ہوں کہ اگر اسے زبان پر لاؤں تو میرا اجر ضائع ہو جائے، اور اگر کسی کو میرے اس حال کی خبر ہو جائے تو میری گردن اڑا دی جائے۔“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی اسی طرح کی بات کے بارے میں پوچھا گیا جس کے بارے میں تم نے پوچھا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسی بات (وسوسہ) صرف مومن ہی کے دل میں ڈالی جاتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابان سے صرف سیف نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3430]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 356»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3430 in Urdu