الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3431
وَبِهِ عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ مَوْقِفِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ؟ فَقَالَ: كَانَ أَشَدُّنَا يَوْمَ بَدْرٍ مَنْ حَاذَى بِرُكْبَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبَانَ إِلَّا سَيْفٌ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبَانَ إِلَّا سَيْفٌ .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے غزوۂ بدر کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام و موقف کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”بدر کے دن ہم میں سب سے زیادہ شجاع اور مضبوط وہ شخص تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو بہ پہلو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنے کے برابر کھڑا ہوتا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابان سے سیف کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3431]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابان سے سیف کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3431]
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3431 in Urdu