الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3451
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ السَّرَّاجُ الْقَاضِي ، نَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجَزَرِيُّ ، نَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَرْجِسَ قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يُصَلِّي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، وَهُمْ يُصَلُّونَ صَلَاةَ الصُّبْحِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيَّتُهُمَا جَعَلْتَ صَلَاتَكَ؟.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ إِلَّا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ ، وَمَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ هَذَا بَصْرِيُّ، وَلَيْسَ هُوَ الْحَرَّانِيَّ.

سیدنا عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا جو فجر کی دو رکعتیں پڑھ رہا تھا، جبکہ لوگ صبح کی (فرض) نماز پڑھ رہے تھے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تم نے ان دونوں میں سے کس کو اپنی (فرض) نماز ٹھہرایا ہے؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو روح بن قاسم سے مخلد بن یزید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں فضل بن یعقوب منفرد ہیں، اور یہ مخلد بن یزید بصری ہیں، حرانی نہیں ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3451]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 712، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1125، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2192، 2191، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 867 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 943، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1265، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1152، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4616، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21109، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2194، 2195، والطبراني فى «الصغير» برقم: 372»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3451 in Urdu