الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. مَنِ اسْمُهُ خَيْرٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام خیر ہے۔
حدیث نمبر: 3572
حَدَّثَنَا خَيْرُ بْنُ عَرَفَةَ قَالَ: نَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ: نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ وَقَّاصِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَكَلَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ أَكْلَةً فَإِنَّ اللهَ يُطْعِمُهُ مِثْلَهَا مِنْ جَهَنَّمَ، وَمَنْ كُسِيَ ثَوْبًا بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ فَإِنَّ اللهَ يَكْسُوهُ مِثْلَهُ مِنْ جَهَنَّمَ، وَمَنْ قَامَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ مَقَامَ سُمْعَةٍ فَإِنَّ اللهَ يُقِيمُهُ مَقَامَ رِيَاءٍ وَسُمْعَةٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ إِلَّا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ إِلَّا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ .
سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی مسلمان آدمی (کی غیبت یا عزت کو داؤ پر لگانے) کے عوض ایک لقمہ کھائے گا تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے اسی جیسا لقمہ کھلائے گا، اور جو شخص کسی مسلمان آدمی کے بدلے میں کپڑا پہنے گا تو اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے اسی جیسا لباس پہنائے گا، اور جو شخص کسی مسلمان آدمی کے سبب ناموری اور شہرت کے مقام پر کھڑا ہوگا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے ریاکاری اور شہرت طلبی (کی رسوائی) کے مقام پر کھڑا کرے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ثوبان سے بقیہ بن ولید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الخاء/حدیث: 3572]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ثوبان سے بقیہ بن ولید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الخاء/حدیث: 3572]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7259، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4881، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18294، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6858، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2728، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4485، والطبراني فى «الكبير» برقم: 734، 735، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 697، 2641»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3572 in Urdu