🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
55. مَنِ اسْمُهُ رَوْحٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام روح ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3590
حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ قَالَ: نَا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَجُلٍ وَاضِعٍ رِجْلَهُ عَلَى صَفْحَةِ شَاةٍ وَهُوَ يُحِدُّ شَفْرَتَهُ وَهِيَ تَلْحَظُ إِلَيْهِ بِبَصَرِهَا، فَقَالَ: أَفَلَا قَبْلَ هَذَا؟ تُرِيدُ أَنْ تُمِيتَهَا مَوْتَتَيْنِ.
لَمْ يَصِلْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس سے گزرے جس نے اپنا پاؤں بکری کے پہلو پر رکھا ہوا تھا اور وہ اپنی چھری تیز کر رہا تھا جبکہ بکری اس کی طرف نظر جما کر دیکھ رہی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا یہ کام اس سے پہلے نہیں کر سکتے تھے؟ کیا تم اسے دو مرتبہ موت دینا چاہتے ہو؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم سے، انہوں نے عکرمہ سے، انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے متصل سند کے ساتھ عبدالرحیم بن سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں یوسف بن عدی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الراء/حدیث: 3590]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 174، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19207، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11916»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3590 in Urdu