🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
63. مَنِ اسْمُهُ سَهْلٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام سہل ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3634
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ شَاذَانَ ، قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ قَزَعَةَ - مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ، كُوفِيُّ الْأَصْلِ - قَالَ: نَا عُمَرُ بْنُ أَبِي عَائِشَةَ الْمَدَنِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ مِسْمَارٍ - يَعْنِي: مُهَاجِرًا مَوْلَى آلِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ يَذْكُرُ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، أَنَّ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ قَالَ لِسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ : مَا لَكَ لَا تَخْرُجُ مَعَ عَلِيٍّ ، أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَخْرُجُ قَوْمٌ مِنْ أُمَّتِي يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ مُرُوقَ السَّهْمِ مِنَ الرَّمِيَّةِ، يَقْتُلُهُمْ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَهَا ثَلَاثَ مِرَارٍ I "، قَالَ: إِي وَاللهِ، لَقَدْ سَمِعْتُهُ وَلَكِنِّي أَحْبَبْتُ الْعُزْلَةَ حَتَّى أَجِدَ سَيْفًا يَقْطَعُ الْكَافِرَ، وَيَنْبُو عَنِ الْمُؤْمِنِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عِيسَى بْنُ شَاذَانَ .
عامر بن سعد بن ابی وقاص رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ کو کیا ہو گیا ہے کہ آپ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ نہیں نکلتے؟ کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا: ”میری امت میں سے ایک گروہ نکلے گا جو دین سے اس طرح نکل جائے گا جیسے تیر شکار سے پار نکل جاتا ہے، انہیں علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ قتل کریں گے“؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی۔“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ہاں، اللہ کی قسم! میں نے یہ ضرور سنا ہے، لیکن میں نے گوشہ نشینی کو پسند کیا ہے یہاں تک کہ مجھے ایسی تلوار مل جائے جو کافر کو کاٹ دے اور مومن سے کند ہو کر پلٹ آئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عیسیٰ بن شاذان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب السين/حدیث: 3634]
تخریج الحدیث: «قال الذهبى: هذا حديث منكر «لسان الميزان، ج 6، ص 120» »
«قال الهيثمي: وفيه عمر بن أبي عائشة ذكره الذهبي في الميزان وذكر له هذا الحديث وقال هذا حديث منكر «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 235» »

الحكم على الحديث: منكر

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3634 in Urdu