الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
66. مَنِ اسْمُهُ سُلَيْمَانُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام سلیمان ہے۔
حدیث نمبر: 3649
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُعَافَى قَالَ: نَا أَبِي قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كُنْتُ أَسْمَعُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ حَاسِبْنِي حِسَابًا يَسِيرًا فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا الْحِسَابُ الْيَسِيرُ؟ فَقَالَ: I " يَا عَائِشَةُ ، يَنْظُرُ فِي كِتَابِهِ فَيَتَجَاوَزُ عَنْ سَيِّئَاتِهِ، فَأَمَّا مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ فَقَدْ هَلَكَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دعا کرتے سنتی تھی: «اللَّهُمَّ حَاسِبْنِي حِسَابًا يَسِيرًا» ”اے اللہ! مجھ سے آسان حساب لینا۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آسان حساب کیا ہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! (آسان حساب یہ ہے کہ) بندہ اپنے اعمال نامے کو دیکھے اور اس کی برائیوں سے درگزر کر دیا جائے، اور جس سے حساب میں کرید کر پوچھ گچھ کی گئی وہ تو ہلاک ہو گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن عروہ سے محمد بن اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں محمد بن سلمہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب السين/حدیث: 3649]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن عروہ سے محمد بن اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں محمد بن سلمہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب السين/حدیث: 3649]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 103، 4939، 6536، 6537، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2876، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 849، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7369، 7370، 7371، 7372، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 190، 942، 7731، 8825، 8826، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11554، 11555، 11595، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3093، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2426، 3337، 3337 (م 1)، 3337 (م 2)، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24837، 24852، 25244، 25355، 25411، 25408، 25598، 26155، 26346، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4453، والبزار فى «مسنده» برقم: 199 / 174، 242 / 217، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35540، 35886، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8595»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3649 in Urdu