🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3780
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بِشْرٍ الْمَقَارِيضِيُّ الصَّنْعَانِيُّ قَالَ: نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُوتِي قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ الْقَدَّاحُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا جَلَسَ قَوْمٌ قَطُّ فِي بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللهِ، يَقْرَءُونَ كِتَابَ اللهِ وَيَتَدَارَسُونَهُ بَيْنَهُمْ، إِلَّا غَشِيَتْهُمُ الرَّحْمَةُ، وَأُنْزِلَتْ عَلَيْهِمُ السَّكِينَةُ، وَحَفَّتْهُمُ الْمَلَائِكَةُ، وَذَكَرَهُمُ اللهُ فِيمَنْ عِنْدَهُ، وَمَنْ سَلَكَ طَرِيقًا يَطْلُبُ عِلْمًا سَهَّلَ اللهُ بِهِ طَرِيقًا إِلَى الْجَنَّةِ، وَمَنْ أَبْطَأَ بِهِ عَمَلُهُ، لَمْ يُسْرِعْ بِهِ نَسَبُهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ صَالِحٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُوتِي .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو لوگ بھی اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں بیٹھ کر اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتے اور آپس میں اس کا درس و مذاکرہ کرتے ہیں، ان پر رحمت چھا جاتی ہے، ان پر سکینت نازل ہوتی ہے، فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے پاس موجود (فرشتوں) میں ان کا ذکر فرماتا ہے۔ اور جو شخص علم کی طلب میں کسی راستے پر چلتا ہے اللہ اس کی وجہ سے اس کے لیے جنت کا راستہ آسان کر دیتا ہے، اور جسے اس کا عمل پیچھے رکھے، اس کا نسب اسے آگے نہیں بڑھا سکتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو علی بن صالح رحمہ اللہ سے سعید بن سالم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں اسحاق بن ابراہیم بن جوتی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3780]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 84، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 298، 299، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3643، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2646، والدارمي فى «مسنده» برقم: 356، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8432، 9397، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26641»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3780 in Urdu