الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 3788
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ يُوسُفَ الزَّمِّيُّ قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ امْرَأَةً أَتَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاعْتَرَفَتْ بِالزِّنَا وَكَانَتْ حَامِلًا فَأَخَّرَهَا عَلَيْهِ سَنَةً حَتَّى وَضَعَتْ، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَشُدَّتْ عَلَيْهَا ثِيَابُهَا، ثُمَّ أَمَرَ بِرَجْمِهَا، ثُمَّ صَلَّى عَلَيْهَا، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: أَتُصَلِّي عَلَيْهَا وَقَدْ زَنَتْ فَرَجَمْتَهَا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَقَدْ تَابَتْ تَوْبَةً لَوْ تَابَهَا سَبْعُونَ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ لَقُبِلَ مِنْهُمْ، هَلْ وَجَدْتَ أَفْضَلَ مِنْ أَنْ جَادَتْ بِنَفْسِهَا؟.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ ، إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ .
كذا في طبعة دار الحرمين، والذي في طبعة الطحان: (السلام) ولعله الأقرب للصواب فالذي في المعجم الصغير: (فأخرها رسول الله) .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ ، إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ .
كذا في طبعة دار الحرمين، والذي في طبعة الطحان: (السلام) ولعله الأقرب للصواب فالذي في المعجم الصغير: (فأخرها رسول الله) .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور اس نے زنا کا اعتراف کیا، وہ حاملہ تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (حد کے نفاذ) کو ایک سال تک مؤخر فرما دیا یہاں تک کہ اس کے ہاں بچے کی ولادت ہو گئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو اس کے کپڑے اس پر کس کر باندھ دیے گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے رجم کرنے کا حکم دیا، پھر اس کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ”آپ اس کی نماز جنازہ پڑھتے ہیں حالانکہ اس نے زنا کیا اور آپ نے اسے رجم کروایا؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر مدینہ کے ستر آدمیوں پر تقسیم کر دی جائے تو ان سب کی طرف سے قبول کر لی جائے۔ کیا تم نے اس سے افضل کوئی عمل پایا ہے کہ اس نے اپنی جان اللہ کے لیے قربان کر دی؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے عبید اللہ بن عمرو الرقی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3788]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے عبید اللہ بن عمرو الرقی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3788]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 7559، والطبراني فى «الصغير» برقم: 533»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3788 in Urdu