🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3880
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى السُّدِّيُّ قَالَ: نَا عُمَرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي الضَّيْرِ النَّصْرِيُّ قَالَ: نَا لَيْثٌ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: وَيْلٌ لِلْأُمَرَاءِ، وَيْلٌ لِلْأُمَنَاءِ، وَيْلٌ لِلْعُرَفَاءِ، لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أَحَدِهِمْ يَوْمٌ يَوَدُّ أَنَّهُ مُعَلَّقٌ بِالنَّجْمِ أَبَدًا، وَأَنَّهُ لَمْ يَتَأَمَّرْ عَلَى اثْنَيْنِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ لَيْثٍ إِلَّا عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”حکمرانوں کے لیے ہلاکت ہے، امینوں کے لیے ہلاکت ہے، اور عریفوں (چودھریوں اور سرداروں) کے لیے ہلاکت ہے۔ ان میں سے ہر ایک پر ضرور ایک ایسا دن آئے گا کہ وہ تمنا کرے گا کہ کاش وہ ہمیشہ ستارے سے لٹکا رہتا اور کبھی دو آدمیوں پر بھی حاکم نہ بنایا گیا ہوتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث لیث سے صرف عمر بن سعد نے روایت کی ہے، اور اس میں اسماعیل بن موسیٰ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3880]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4745»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 3880 in Urdu