🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالَ: نَا أَبُو الْمُغِيرَةِ قَالَ: نَا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ خُمَيْرٍ الرَّحَبِيُّ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُسْرٍ الْمَازِنِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: مَا مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَأَنَا أَعْرِفُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ. قَالَ: وَكَيْفَ تَعْرِفُهُمْ يَا رَسُولَ اللهِ فِي كَثْرَةِ الْخَلَائِقِ؟ فَقَالَ: I " أَرَأَيْتَ لَوْ دَخَلْتَ صِيرَةً وَفِيهَا خَيْلٌ دُهْمٌ بُهْمٌ، وَفِيهَا فَرَسٌ أَغَرُّ مُحَجَّلٌ، مَا كُنْتَ تَعْرِفُهُ مِنْهَا؟ I ". قَالَ: بَلَى. قَالَ: I " فَإِنَّ أُمَّتِي يَوْمَئِذٍ غُرٌّ مُحَجَّلُونَ مِنَ الْوُضُوءِ.
سیدنا عبداللہ بن بسر المازنی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن کوئی بھی ایسا نہیں ہوگا جسے میں پہچان نہ لوں۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ خلائق کی اس کثرت میں انہیں کیسے پہچانیں گے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بھلا یہ تو بتاؤ کہ اگر تم کسی ایسے باڑے میں داخل ہو جہاں خالص سیاہ رنگ کے گھوڑے ہوں اور ان کے درمیان ایک ایسا گھوڑا ہو جس کی پیشانی اور ہاتھ پاؤں سفید چمکدار ہوں، تو کیا تم اسے ان سب میں پہچان نہ لو گے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں (ضرور پہچان لوں گا)۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو یقیناً اس دن میری امت وضو کے اثر سے «غُرٌّ مُحَجَّلُونَ» یعنی چمکدار چہروں اور چمکدار ہاتھ پاؤں والی ہوگی۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 4]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 93، 95، 96، والترمذي فى «جامعه» برقم: 607، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17969، والبزار فى «مسنده» برقم: 3500»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4 in Urdu