الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
79. مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ
ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4155
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ: نَا سَهْلُ بْنُ زَنْجَلَةَ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا الصَّبَّاحُ بْنُ مُحَارِبٍ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنْ أَبِي هُبَيْرَةَ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ قَالَ: سَمِعْتُ تَمِيمًا الدَّارِيَّ قَالَ: أُهْدِيَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زِقُّ خَمْرٍ بَعْدَ مَا حُرِّمَتْ، فَلَمَّا أُتِيَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَوْ بَاعُوهَا، فَأَعْطَوْا ثَمَنَهَا فُقَرَاءَ الْمُسْلِمِينَ؟ فَأَمَرَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأُهْرِيقَتْ فِي وَادِي مِنْ أَوْدِيَةِ الْمَدِينَةِ، وَقَالَ: I " لَعَنَ اللهُ الْيَهُودَ، حُرِّمَتْ عَلَيْهِمْ شُحُومُهَا فَبَاعُوهَا، وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِي هُبَيْرَةَ إِلَّا الصَّبَّاحُ بْنُ مُحَارِبٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِي هُبَيْرَةَ إِلَّا الصَّبَّاحُ بْنُ مُحَارِبٍ .
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو شراب کے حرام ہو جانے کے بعد شراب کا ایک مشکیزہ ہدیے میں دیا گیا۔ جب اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شراب حرام کر دی گئی ہے۔“ تو کسی نے کہا: ”کیوں نہ اسے بیچ کر اس کی قیمت فقراء مسلمین کو دے دی جائے؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا اور اسے مدینہ کی وادیوں میں سے ایک وادی میں بہا دیا گیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یہود پر لعنت کرے! ان پر چربی حرام کی گئی تو انہوں نے اسے بیچا اور اس کی قیمت کھائی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اشعث سے، انہوں نے ابو ہبیرہ سے، صباح بن محارب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4155]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اشعث سے، انہوں نے ابو ہبیرہ سے، صباح بن محارب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4155]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه أشعث بن سوار وهو ثقة وفيه كلام «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 89» »
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1805»
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1805»
الحكم على الحديث: فيه أشعث بن سوار وفيه كلام
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4155 in Urdu