الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
80. مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
حدیث نمبر: 4219
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ قَالَ: نَا هُرَيْمُ بْنُ عُثْمَانَ الرَّاسِبِيُّ , قَالَ: نَا سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَحُجُّ عَنْ أُمِّي، فَقَدْ مَاتَتْ؟ قَالَ: أَرَأَيْتِ إِنْ كَانَ عَلَيْهَا دَيْنٌ فَقَضَيْتِيهِ، أَلَيْسَ قَدْ كَانَ مَقْبُولًا مِنْكِ؟ I " قَالَتْ: بَلَى فَأَمَرَهَا أَنْ تَحُجَّ عَنْهَا، وَجَاءَتِ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ: أَحُجُّ بِابْنِي وَهُوَ مُرْضَعٌ أَوْ صَغِيرٌ؟ قَالَ: I " نَعَمْ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: هُرَيْمُ بْنُ عُثْمَانَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: هُرَيْمُ بْنُ عُثْمَانَ .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں اپنی والدہ کی طرف سے حج کروں، وہ فوت ہو چکی ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بتاؤ، اگر ان پر قرض ہوتا اور تم اسے ادا کرتیں تو کیا وہ تم سے قبول نہ کیا جاتا؟“ اس نے کہا: ”کیوں نہیں۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ وہ ان کی طرف سے حج کرے۔ اور ایک (اور) عورت آئی اور اس نے عرض کیا: ”کیا میں اپنے بیٹے کو حج کراؤں جو ابھی دودھ پیتا یا چھوٹا بچہ ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے سوید ابو حاتم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ہریم بن عثمان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4219]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے سوید ابو حاتم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ہریم بن عثمان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4219]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه سويد أبو حاتم وثقه أبو زرعة وابن معين في رواية وضعفه النسائي وابن معين في رواية «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 282» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 744»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 744»
الحكم على الحديث: فيه سويد أبو حاتم مختلف فيه
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4219 in Urdu