🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
80. مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4251
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الْمِصْرِيُّ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي الْوَضَّاحِ قَالَ: نَا سَالِمٌ الْأَفْطَسِ قَالَ: حَدَّثَنِي رَزِينٌ الْجُرْجَانِيُّ قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ: وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ قَالَ: لَا عِلْمَ لِي بِهَا، فَسَأَلْتُ الضَّحَّاكَ بْنَ مُزَاحِمٍ ، وَذَكَرْتُ لَهُ قَوْلَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: أَشْهَدُ لَسَمِعْتُهُ يَسْأَلُ عَنْهَا ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : I " نَزَلَتْ يَوْمَ خَيْبَرَ، لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ أَصَابَ الْمُسْلِمُونَ نِسَاءً مِنْ نِسَاءِ أَهْلِ الْكِتَابِ، لَهُنَّ أَزْوَاجٌ، وَكَانَ الرَّجُلُ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْتِيَ الْمَرْأَةَ مِنْهُنَّ قَالَتْ: إِنَّ لِي زَوْجًا، فَسُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ، فَأُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ الْآيَةَ يَعْنِي: وَالسَّبْيُ مِنَ الْمُشْرِكِينَ يُصَابُ لَا بَأْسَ بِذَلِكَ.
فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، فَقَالَ: صَدَقَ الضَّحَّاكُ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي الْوَضَّاحِ .
رزین جرجانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے اس آیت ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ﴾ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: ”مجھے اس کا علم نہیں۔“ پھر میں نے ضحاک بن مزاحم رحمہ اللہ سے پوچھا اور ان سے سعید بن جبیر رحمہ اللہ کی بات ذکر کی تو انہوں نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے سعید کو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس کے متعلق پوچھتے سنا تھا، تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ یہ آیت غزوۂ خیبر کے موقع پر نازل ہوئی، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح فرمایا تو مسلمانوں کے ہاتھ اہلِ کتاب کی کچھ عورتیں آئیں جن کے شوہر (موجود) تھے، اور جب ان میں سے کسی عورت کے پاس کوئی مرد جانے کا ارادہ کرتا تو وہ کہتی: ”میرا تو شوہر ہے۔“ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں پوچھا گیا تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ﴾ (آخر آیت تک)، یعنی مشرکین کی جو عورتیں قید ہو کر آئیں ان سے ہم بستری میں کوئی حرج نہیں۔“
پھر میں نے یہ بات سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے ذکر کی تو انہوں نے کہا: ”ضحاک نے سچ کہا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے سالم افطس سے محمد بن مسلم بن ابی الوضاح کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4251]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14088، 14087، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12607، 12637»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4251 in Urdu