🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
81. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4306
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ اللهَ إِذَا أَرَادَ رَحْمَةَ أُمَّةٍ مِنْ عِبَادِهِ قَبَضَ نَبِيَّهَا قَبْلَهَا، فَجَعَلَهُ سَلَفًا وَفَرَطًا بَيْنَ يَدَيْهَا، وَإِذَا أَرَادَ هَلَاكَهَا عَذَّبَهَا وَنَبِيُّهَا حَيٌّ، وَهُوَ يَنْظُرُ، فَأَقَرَّ عَيْنَهُ بِهَلَاكِهَا حِينَ كَذَّبُوهُ، وَعَصَوْا أَمْرَهُ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي مُوسَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْقَوَارِيرِيُّ I ".
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جب اپنے بندوں میں سے کسی امت پر رحمت کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کے نبی کی روح اس امت سے پہلے قبض کر لیتا ہے اور اسے اس امت کے لیے پیش رو اور آگے جانے والا میزبان بنا دیتا ہے۔ اور جب کسی امت کی ہلاکت کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے اس حال میں عذاب دیتا ہے کہ اس کا نبی زندہ ہوتا ہے اور وہ دیکھ رہا ہوتا ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ اس کی ہلاکت سے اس نبی کی آنکھیں ٹھنڈی کرتا ہے، کیونکہ انہوں نے اسے جھٹلایا اور اس کے حکم کی نافرمانی کی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں قواریری منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4306]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: هذا طريق حسن ورواه ثقات وقد أدخله قوم في صحاحهم «الكامل في الضعفاء، ج 2، ص 247» »
«قال البخاري: أنكر ما روى بريد هذا الحديث وهذا طريق حسن ورواه ثقات وقد أدخله قوم في صحاحهم «الكامل في الضعفاء، ج 2، ص 245» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2288، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6647، 7215، والبزار فى «مسنده» برقم: 3177»

الحكم على الحديث: حسن

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4306 in Urdu