الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
81. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4370
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمِصِّيصِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ بِلَالٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: لَمَّا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللهِ أَحَبَّ اللهُ لِقَاءَهُ، وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللهِ كَرِهَ اللهُ لِقَاءَهُ I " قَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللهِ، مَا مِنَّا أَحَدٌ إِلَّا يَكْرَهُ الْمَوْتَ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " مَا هُوَ بِكَرَاهَةِ الْمَوْتِ، وَلَكِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا حَضَرَهُ الْمَوْتُ بُشِّرَ بِرِضْوَانِ اللهِ وَجَنَّتِهِ، فَلَا شَيْءَ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِمَّا أَصَابَهُ، فَأَحَبَّ لِقَاءَ اللهِ، وَأَحَبَّ اللهُ لِقَاءَهُ، وَإِنَّ الْكَافِرَ إِذَا حَضَرَهُ الْمَوْتُ بُشِّرَ بِعَذَابِ اللهِ وَسَخَطِهِ، فَلَا شَيْءَ أَكْرَهُ إِلَيْهِ مِمَّا أَتَاهُ، فَكَرِهَ لِقَاءَ اللهِ، وَكَرِهَ اللهُ لِقَاءَهُ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ سے ملاقات کو پسند کرتا ہے، اللہ بھی اس سے ملاقات کو پسند فرماتا ہے، اور جو اللہ سے ملاقات کو ناپسند کرتا ہے، اللہ بھی اس سے ملاقات کو ناپسند فرماتا ہے۔“
انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے نبی! ہم میں سے تو ہر کوئی موت کو ناپسند کرتا ہے؟“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے مراد موت کی (طبعی) ناپسندیدگی نہیں ہے، بلکہ مومن کے پاس جب موت کا وقت آتا ہے تو اسے اللہ کی رضا اور اس کی جنت کی خوشخبری دی جاتی ہے، چنانچہ اسے اپنے سامنے آنے والی اس حالت سے زیادہ کوئی چیز محبوب نہیں ہوتی، پس وہ اللہ کی ملاقات کو پسند کرتا ہے اور اللہ اس کی ملاقات کو پسند فرماتا ہے۔ اور کافر کے پاس جب موت کا وقت آتا ہے تو اسے اللہ کے عذاب اور اس کی ناراضی کی وعید دی جاتی ہے، چنانچہ اسے اپنے سامنے آنے والی اس صورت حال سے زیادہ کوئی چیز ناگوار نہیں ہوتی، پس وہ اللہ کی ملاقات کو ناپسند کرتا ہے اور اللہ اس کی ملاقات کو ناپسند فرماتا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4370]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2684، 2685، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3010، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1833 / 1، 1837 / 5، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1973، 1977، 11759، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1067، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4264، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8675، 24807، 24922، 26367، 26471، 26629، والحميدي فى «مسنده» برقم: 227، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6749، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 624»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4370 in Urdu