🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
81. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4394
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُزَيْزٍ قَالَ: نَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ قَالَ: نَا جَعْفَرُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ يَوْمًا بَيْنَ قُبُورٍ، وَمَعَهُ جَرِيدَةٌ رَطْبَةٌ، فَشَقَّهَا بِاثْنَتَيْنِ، وَوَضَعَ وَاحِدَةً عَلَى قَبْرٍ، وَالْأُخْرَى عَلَى قَبْرٍ آخَرَ، ثُمَّ مَضَى. قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، لِمَ فَعَلْتَ ذَاكَ؟ فَقَالَ: أَمَّا أَحَدُهُمَا فَكَانَ يُعَذَّبُ بِالنَّمِيمَةِ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَكَانَ لَا يَتَّقِي الْبَوْلَ، وَلَنْ يُعَذَّبَا مَا دَامَتْ هَذِهِ رَطْبَةً.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن کچھ قبروں کے پاس سے گزرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھجور کی ایک تر شاخ تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے دو ٹکڑے کیے اور ایک حصہ ایک قبر پر اور دوسرا دوسری قبر پر رکھ دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے تشریف لے گئے۔ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے ایسا کیوں کیا؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں سے ایک کو چغل خوری کی وجہ سے عذاب دیا جا رہا تھا، اور رہا دوسرا، تو وہ پیشاب سے احتیاط نہیں کرتا تھا، اور جب تک یہ شاخیں تر رہیں گی ان دونوں کو عذاب نہیں دیا جائے گا۔“
یہ حدیث سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4394]
تخریج الحدیث: «قال الطبراني: لا يروى هذا الحديث عن ابن عمر إلا بهذا الإسناد «الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام، ج 1، ص 232» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 13955»

الحكم على الحديث: غريب

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4394 in Urdu