الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
81. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4397
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَشْعَثِ أَبُو الدَّرْدَاءِ الْأَنْطَرْطُوسِي قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: نَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَلِيحٍ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ ذِي حِمَايَةَ ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَامِعٍ الْمُحَارِبِيِّ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا غَسَلَ كَفَّيْهِ خَرَجَتْ خَطَايَا يَدَيْهِ، وَإِذَا غَسَلَ وَجْهَهُ، وَمَضْمَضَ، وَتَشَوَّصَ، وَاسْتَنْشَقَ وَاسْتَنْثَرَ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ خَرَجَتْ خَطَايَا سَمْعِهِ وَبَصَرِهِ وَلِسَانِهِ، وَإِذَا غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ وَقَدَمَيْهِ كَانَ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ، وَمَنْ نَامَ طَاهِرًا عَلَى ذِكْرِ اللهِ لَمْ يَسْأَلِ اللهَ شَيْئًا حَتَّى يَرُدَّ إِلَيْهِ رُوحَهُ مِنْ أُمُورِ دُنْيَاهُ وَآخِرَتِهِ إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بیشک بندہ جب اپنی دونوں ہتھیلیاں دھوتا ہے تو اس کے ہاتھوں کے گناہ جھڑ جاتے ہیں، اور جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے، کلی کرتا ہے، مسواک سے دانت صاف کرتا ہے، ناک میں پانی چڑھاتا اور اسے جھاڑتا ہے، اور اپنے سر کا مسح کرتا ہے تو اس کی سماعت، بصارت اور زبان کے گناہ نکل جاتے ہیں، اور جب وہ اپنے دونوں بازو اور پاؤں دھوتا ہے تو وہ (گناہوں سے ایسا پاک ہو جاتا ہے) جیسے اس دن تھا جس دن اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا۔ اور جو شخص اللہ کے ذکر پر باوضو ہو کر سویا، وہ اللہ تعالیٰ سے اپنی دنیا و آخرت کے معاملات میں سے جس چیز کا بھی سوال کرے گا یہاں تک کہ اللہ اس کی روح اسے لوٹا دے، تو اللہ اسے وہ چیز ضرور عطا فرمائے گا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4397]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10575، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3526، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17295، 22601، 22636، 22706، 22712، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39، 1274، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7560، 7563، 7562، 7566، 7564، 7565، 7567، 7568، 8063، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1505، 4439»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4397 in Urdu