الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
81. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4474
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ السِّمَّرِيُّ النَّاقِدُ قَالَ: نَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الشَّيْلَمَانِيُّ قَالَ: نَا خَالِدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَخْزُومِيُّ قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: بَشَّرْتُ بِلَالًا فَقَالَ لِي: يَا عَبْدَ اللهِ ، بِمَ تُبَشِّرُنِي؟ فَقُلْتُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَجِيءُ بِلَالٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَاحِلَةٍ مِنْ ذَهَبٍ وَزِمَامُهَا مِنْ دُرٍّ وَيَاقُوتٍ، مَعَهُ لِوَاءٌ يَتْبَعُهُ الْمُؤَذِّنُونَ، فَيُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ، حَتَّى إِنَّهُ لَيُدْخِلُ مَنْ أَذَّنَ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا، يُرِيدُ بِذَلِكَ وَجْهَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو خوشخبری دی تو انہوں نے مجھ سے پوچھا: اے عبداللہ! آپ مجھے کس چیز کی خوشخبری دے رہے ہیں؟ میں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بلال قیامت کے دن سونے کی ایک سواری پر سوار ہو کر آئے گا جس کی لگام موتیوں اور یاقوت کی ہوگی، اس کے پاس ایک جھنڈا ہوگا جس کے پیچھے پیچھے مؤذن چل رہے ہوں گے، پس وہ انہیں جنت میں داخل کرے گا، یہاں تک کہ وہ اس شخص کو بھی (جنت میں) لے جائے گا جس نے اللہ عزوجل کی رضا کی خاطر چالیس دن اذان دی ہو۔““ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4474]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه خالد بن إسماعيل المخزومي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 300» »
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 623»
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 623»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف خالد بن إسماعيل المخزومي
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4474 in Urdu