الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
84. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4701
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ: نَا أَبُو مُسْهِرٍ قَالَ: نَا الْهِقْلُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ أَسِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دُرَيْكٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَيْفَ بِكُمْ إِذَا قَتَلَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا؟ قَالُوا: نَحْنُ الْيَوْمَ يَقْتُلُ بَعْضُنَا بَعْضًا؟ قَالَ: I " لَيْسَ ذَاكَ أَعْنِي، وَلَكِنْ قَتْلُ الْمُسْلِمِينَ بَعْضَهُمْ بَعْضًا، وَتُنْزَعُ عُقُولُ رِجَالٍ، يَحْسِبُونَ الْغَيَّ رُشْدًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا الْهِقْلُ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا الْهِقْلُ I ".
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اس وقت کیا حال ہوگا جب تم ایک دوسرے کو قتل کرنے لگو گے؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیا آج ہم ایک دوسرے کو قتل نہیں کر رہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری مراد وہ نہیں ہے، بلکہ (اس سے مراد) مسلمانوں کا آپس میں ایک دوسرے کو قتل کرنا ہے، اور (اس وقت) لوگوں کی عقلیں سلب کر لی جائیں گی، یہاں تک کہ وہ گمراہی کو ہدایت سمجھنے لگیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام اوزاعی رحمہ اللہ سے صرف ہقل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4701]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام اوزاعی رحمہ اللہ سے صرف ہقل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4701]
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4701 in Urdu