الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
84. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
حدیث نمبر: 4734
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ قَالَ: نَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَ: نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَرَاكَ تُكْثِرُ قَوْلَ: I " سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ I " قَالَ: I " إِنَّى أُمِرْتُ بِأَمْرٍ I "، فَقَرَأَ: إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا حَفْصٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا حَفْصٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ I ".
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی وفات سے قبل کثرت سے یہ دعا پڑھا کرتے تھے: «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ» ”اے اللہ! تو اپنی حمد کے ساتھ پاک ہے، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں۔“ میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں دیکھتی ہوں کہ آپ کثرت سے «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ» ”اے اللہ! تو اپنی حمد کے ساتھ پاک ہے، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں۔“ پڑھ رہے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ایک معاملے کا حکم دیا گیا ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سورت تلاوت فرمائی: ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ﴾ ۔
عاصم سے اس حدیث کو صرف حفص نے روایت کیا ہے اور سہل بن عثمان اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4734]
عاصم سے اس حدیث کو صرف حفص نے روایت کیا ہے اور سہل بن عثمان اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4734]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 142» »
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 677»
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 677»
الحكم على الحديث: رجاله رجال الصحيح
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4734 in Urdu