🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
84. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبد الرحمن ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4762
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحُسَيْنِ الصَّابُونِيُّ قَالَ زُرَيْقُ بْنُ السَّخْتِ قَالَ: نَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ: نَا شَيْبَانُ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى ، عَنْ أَبِي مَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ الْهُذَلِيِّ ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَصَبْتُ حَدًّا مِنْ حُدُودِ اللهِ، فَأَقِمْ فِيَّ حَدَّ اللهِ فَطَهِّرْنِي، فَقَالَ: أَلَيْسَ قَدْ تَوَضَّأْتَ وَأَحْسَنْتَ الْوُضُوءَ، وَتَطَهَّرْتَ فَأَحْسَنْتَ الطُّهُورَ، وَشَهِدْتَ مَعَنَا الصَّلَاةَ آنِفًا؟ I " قَالَ: بَلَى، قَالَ: I " اذْهَبْ، فَهِيَ كَفَّارَتُكَ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ وَاثِلَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ I ".
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! مجھ سے اللہ کی حدود میں سے ایک حد (کا موجب بننے والا گناہ) سرزد ہو گیا ہے، لہذا آپ مجھ پر اللہ کی حد قائم کر کے مجھے پاک کر دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: «أَلَيْسَ قَدْ تَوَضَّأْتَ وَأَحْسَنْتَ الْوُضُوءَ، وَتَطَهَّرْتَ فَأَحْسَنْتَ الطُّهُورَ، وَشَهِدْتَ مَعَنَا الصَّلَاةَ آنِفًا؟» ”کیا ایسا نہیں ہے کہ تم نے وضو کیا اور بہترین وضو کیا، اور تم نے طہارت حاصل کی اور بہترین طہارت حاصل کی، اور ابھی ہمارے ساتھ نماز میں شریک ہوئے ہو؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ، یہی تمہارا کفارہ ہے۔“
یہ حدیث سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ہاشم بن قاسم رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4762]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1727، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7271، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16261، والطبراني فى «الكبير» برقم: 162، 191»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4762 in Urdu