الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
85. مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبید ہے۔
حدیث نمبر: 4786
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ مَخْلَدٍ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: نَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ الْمُخَرِّمِيِّ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْأَخْنَسِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا مِنْ خَارِجٍ يَخْرُجُ إِلَّا بِبَابِهِ رَايَتَانِ: رَايَةٌ بِيَدِ مَلَكٍ، وَرَايَةٌ بِيَدِ شَيْطَانٍ، فَإِنْ خَرَجَ فِيمَا يُحِبُّ اللهُ تَبِعَهُ الْمَلَكُ بِرَايَتِهِ، فَلَمْ يَزَلْ تَحْتَ رَايَةِ الْمَلَكِ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى بَيْتِهِ، وَإِنْ خَرَجَ فِيمَا يُسْخِطُ اللهَ تَبِعَهُ الشَّيْطَانُ بِرَايَتِهِ، فَلَمْ يَزَلْ تَحْتَ رَايَةِ الشَّيْطَانِ حَتَّى يَرْجِعَ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَخْنَسِيُّ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَخْنَسِيُّ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھر سے نکلنے والا جو بھی شخص نکلتا ہے تو اس کے دروازے پر دو جھنڈے ہوتے ہیں: ایک جھنڈا فرشتے کے ہاتھ میں اور ایک جھنڈا شیطان کے ہاتھ میں ہوتا ہے؛ پس اگر وہ ایسے کام کے لیے نکلے جس سے اللہ محبت فرماتا ہے تو فرشتہ اپنا جھنڈا لیے اس کے پیچھے چل پڑتا ہے اور وہ اپنے گھر واپس لوٹنے تک فرشتے کے جھنڈے تلے رہتا ہے، اور اگر وہ اللہ کو ناراض کرنے والے کام کے لیے نکلے تو شیطان اپنا جھنڈا اٹھائے اس کے پیچھے ہو لیتا ہے اور وہ واپس لوٹنے تک شیطان کے جھنڈے تلے رہتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اس کی روایت میں عثمان بن محمد الاخنسی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4786]

تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 8402»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4786 in Urdu