الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
90. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْوَهَّابِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدالوہاب ہے۔
حدیث نمبر: 4845
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ رَوَاحَةَ قَالَ: نَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ: نَا حَفْصُ بْنُ بِشْرٍ الْأَسَدِيُّ قَالَ: نَا حَسَنُ بْنُ حُسَيْنٍ الْعَلَوِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ ، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَالَ لِي جِبْرِيلُ: يَا مُحَمَّدُ، أَحِبَّ مَنْ شِئْتَ فَإِنَّكَ مُفَارِقُهُ، وَاعْمَلْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مُلَاقِيهِ، وَعِشْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مَيِّتٌ I "، وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " أَوْجَزَ لِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فِي الْخُطْبَةِ.
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما، سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ سے جبرائیل علیہ السلام نے کہا: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ جس سے چاہیں محبت کریں، یقیناً آپ اس سے جدا ہونے والے ہیں؛ اور جو چاہیں عمل کریں، یقیناً آپ اس کا سامنا کرنے والے ہیں؛ اور جتنا چاہیں زندگی گزار لیں، یقیناً آپ کو موت آنے والی ہے۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبرائیل علیہ السلام نے نصیحت میں میرے لیے اختصار اور جامعیت سے کام لیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4845]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه جماعة لم أعرفهم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 220» »
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 704»
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 704»
الحكم على الحديث: فيه جماعة لم يعرفهم الهيثمي
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4845 in Urdu