🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
90. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْوَهَّابِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدالوہاب ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4844
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ رَوَاحَةَ قَالَ: نَا أَبُو كُرَيْبٍ قَالَ: نَا مُخْتَارُ بْنُ غَسَّانَ قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ مُسْلِمٍ أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ : دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ، وَأَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيٌّ ، عَلَى الْمِنْبَرِ، وَهُوَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ أَوْحَى إِلَى نَبِيٍّ مِنْ أَنْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ، أَنْ قُلْ لِأَهْلِ طَاعَتِي مِنْ أُمَّتِكَ: لَا يَتَّكِلُوا عَلَى أَعْمَالِهِمْ، فَإِنَّنِي لَا أَقَاصُّ عَبْدًا الْحِسَابَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، ثُمَّ أَشَاءُ أَنْ أُعَذِّبَهُ إِلَّا عَذَّبْتُهُ، وَقُلْ لِأَهْلِ الْمَعَاصِي مِنْ أُمَّتِكَ: لَا يُلْقُونَ بِأَيْدِيهِمْ، فَإِنِّي أَغْفِرُ الذُّنُوبَ الْعِظَامَ وَلَا أُبَالِي، وَأَنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِ قَرْيَةٍ، وَلَا أَهْلِ مَدِينَةٍ، وَلَا أَهْلِ أَرْضٍ، وَلَا رَجُلٍ بِخَاصَّةٍ، وَلَا امْرَأَةٍ يَكُونُ لِي عَلَى مَا أُحِبُّ إِلَّا كُنْتُ لَهُ عَلَى مَا يُحِبُّ، وَأَنَّهُ لَيْسَ مِنْ مَدِينَةٍ، وَلَا أَهْلِ أَرْضٍ، وَلَا رَجُلٍ بِخَاصَّةٍ، وَلَا امْرَأَةٍ يَكُونُ لِي عَلَى مَا أُحِبُّ فَأَكُونُ لَهُ عَلَى مَا يُحِبُّ ثُمَّ يَتَحَوَّلُ عَنْ مَا أُحِبُّ إِلَى مَا أَكْرَهُ إِلَّا تَحَوَّلْتُ لَهُ مِمَّا يُحِبُّ إِلَى مَا يَكْرَهُ، [ إِلَّا كُنْتُ لَهُ عَلَى مَا يَكْرَهُ ] وَأَنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِ قَرْيَةٍ، وَلَا أَهْلِ مَدِينَةٍ، وَلَا أَهْلِ أَرْضٍ، وَلَا رَجُلٍ بِخَاصَّةٍ، وَلَا امْرَأَةٍ يَكُونُ لِي عَلَى مَا أَكْرَهُ ثُمَّ يَتَحَوَّلُ لِي عَنْ مَا أَكْرَهُ إِلَى مَا أُحِبُّ إِلَّا تَحَوَّلْتُ لَهُ عَنْ مَا يَكْرَهُ إِلَى مَا يُحِبُّ. لَيْسَ مِنِّي مَنْ تَطَيَّرَ أَوْ تُطِيِّرَ لَهُ، أَوْ تَكَهَّنَ أَوْ تُكُهِّنَ لَهُ، أَوْ سَحَرَ أَوْ سُحِرَ لَهُ، إِنَّمَا أَنَا وَخَلْقِي، وَكُلُّ خَلْقِي لِي.
لَا يَرْوِي هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ إِلَّا عَبْدُ الْأَعْلَى ، تَفَرَّدَ بِهِ: عِيسَى بْنُ مُسْلِمٍ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
ابو عبد الرحمن السلمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں مسجد میں داخل ہوا تو امیر المومنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ منبر پر تشریف فرما تھے اور فرما رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کے انبیاء میں سے ایک نبی کی طرف وحی فرمائی کہ اپنی امت کے اطاعت گزاروں سے کہہ دیں کہ وہ اپنے اعمال پر (مغرور ہو کر) بھروسہ نہ کریں، کیونکہ میں قیامت کے دن جس کسی بندے کا کڑا حساب لوں اور اسے عذاب دینا چاہوں تو میں اسے عذاب دے کر رہوں گا۔ اور اپنی امت کے گناہ گاروں سے کہہ دیں کہ وہ (مایوس ہو کر) اپنے ہاتھوں خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، کیونکہ میں بڑے سے بڑے گناہ معاف کر دیتا ہوں اور مجھے کوئی پروا نہیں ہوتی۔ اور یہ طے ہے کہ کسی بستی، شہر یا ملک کے رہنے والے، یا کوئی خاص مرد یا عورت، جب تک اس روش پر قائم رہتے ہیں جو مجھے پسند ہے، تو میں بھی ان کے ساتھ وہی معاملہ فرماتا ہوں جو انہیں پسند ہوتا ہے؛ اور اگر کوئی شہر والا یا ملک کا باشندہ، یا کوئی خاص مرد یا عورت اس حال پر ہو جو مجھے پسند ہے اور میں بھی اس کے لیے ویسا ہی ہوں جیسا اسے پسند ہے، پھر وہ اس روش کو چھوڑ کر اس راستے پر چل پڑے جو مجھے ناپسند ہے، تو میں بھی اس کے لیے اس (راحت) کو بدل دیتا ہوں جو اسے پسند ہے اس (تکلیف) سے جو اسے ناپسند ہے؛ اور کسی بستی، شہر یا ملک کا کوئی گروہ، یا کوئی مرد یا عورت جب ایسی روش پر ہوں جو مجھے ناپسند ہے، پھر وہ اسے چھوڑ کر اس حال کی طرف آ جائیں جو مجھے پسند ہے، تو میں بھی ان کے لیے اس (سختی) کو بدل دیتا ہوں جو انہیں ناپسند ہے اس (عافیت) سے جو انہیں پسند ہے۔ وہ شخص مجھ سے (میرے طریقے پر) نہیں جس نے بدفالی لی یا جس کے لیے بدفالی نکالی گئی، یا جس نے کہانت (غیب گوئی) کی یا جس کے لیے کہانت کی گئی، یا جس نے جادو کیا یا جس کے لیے جادو کیا گیا۔ یقیناً میں اور میری مخلوق ہی ہیں، اور میری تمام مخلوق میری ہی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو عبد الرحمن السلمی رحمہ اللہ سے صرف عبد الاعلیٰ نے روایت کیا ہے، جس میں عیسیٰ بن مسلم منفرد ہیں، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4844]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عيسى بن مسلم الطهوي قال أبو زرعة لين وقال أبو حاتم ليس بالقوي يكتب حديثه وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 307» »

الحكم على الحديث: فيه عيسى بن مسلم الطهوي لين، وبقية رجاله ثقات

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4844 in Urdu