🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
99. مَنِ اسْمُهُ عُمَارَةُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عمارہ ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4917
حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ وَثِيمَةَ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ أَزْوَاجَ أَهْلِ الْجَنَّةِ لَيُغَنِّينَ أَزْوَاجَهُنَّ بِأَحْسَنِ أَصْوَاتٍ سَمِعَهَا أَحَدٌ قَطُّ، إِنَّ مِمَّا يُغَنِّينَ بِهِ:
نَحْنُ الْخَيِّرَاتُ الْحِسَانْ أَزْوَاجُ قَوْمٍ كِرَامْ يَنْظُرْنَ بِقُرَّةِ أَعْيَانْ وَإِنَّ مِمَّا يُغَنِّينَ بِهِ:
نَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلَا يَمُتْنَهْ نَحْنُ الْآمِنَاتُ فَلَا يَخَفْنَهْ نَحْنُ الْمُقِيمَاتُ فَلَا يَظْعَنَّهْ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اہل جنت کی بیویاں اپنے شوہروں کے لیے ایسی بہترین آوازوں میں نغمہ سرائی کریں گی کہ ویسی (خوبصورت آواز) کسی نے کبھی نہیں سنی ہو گی؛ وہ جن کلمات کے ساتھ نغمہ سرائی کریں گی ان میں سے یہ بھی ہیں: «نَحْنُ الْخَيِّرَاتُ الْحِسَانْ أَزْوَاجُ قَوْمٍ كِرَامْ يَنْظُرْنَ بِقُرَّةِ أَعْيَانْ» ”ہم نیک سیرت اور خوبصورت بیویاں ہیں، جو معزز لوگوں کی شریک حیات ہیں، وہ آنکھوں کی ٹھنڈک کے ساتھ دیکھتی ہیں۔“
اور جن کلمات کے ساتھ وہ نغمہ سرائی کریں گی ان میں سے یہ بھی ہیں: «نَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلَا يَمُتْنَهْ نَحْنُ الْآمِنَاتُ فَلَا يَخَفْنَهْ نَحْنُ الْمُقِيمَاتُ فَلَا يَظْعَنَّهْ» ”ہم ہمیشہ رہنے والی ہیں جنہیں کبھی موت نہیں آئے گی، ہم سراپا امن و امان ہیں جنہیں کبھی کوئی خوف نہیں ہو گا، اور ہم ہمیشہ مقیم رہنے والی ہیں جو کبھی کوچ نہیں کریں گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن اسلم رحمہ اللہ سے صرف محمد بن جعفر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں ابن ابی مریم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4917]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 419» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 303، والطبراني فى «الصغير» برقم: 734»

الحكم على الحديث: رجاله رجال الصحيح

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 4917 in Urdu