الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5016
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ: نَا أَبُو غَسَّانَ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ: نَا هَانِئُ بْنُ عُثْمَانَ - أَبُو عُثْمَانَ بْنُ هَانِئٍ - عَنْ أُمِّهِ حُمَيْضَةَ بِنْتِ يَاسِرٍ ، عَنْ جَدَّتِهَا يُسَيْرَةَ - وَكَانَتْ إِحْدَى الْمُهَاجِرَاتِ-، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا نِسَاءَ الْمُؤْمِنِينَ، عَلَيْكُنَّ بِالتَّهْلِيلِ، وَالتَّسْبِيحِ، وَالتَّقْدِيسِ، وَاعْقِدْنَ بِالْأَنَامِلِ، فَإِنَّهُنَّ مُسْتَنْطَقَاتٌ وَمَسْئُولَاتٌ، وَلَا تَغْفُلْنَ فَتَنْسَيْنَ الرَّحْمَةَ.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ يُسَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ I ".
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ يُسَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ I ".
سیدہ یسیرہ رضی اللہ عنہا سے، جو مہاجر خواتین میں سے تھیں، روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے مومنوں کی عورتو! تم تہلیل (لا الہ الا اللہ)، تسبیح (سبحان اللہ) اور تقدیس (سبحان الملک القدوس) کو لازم پکڑو، اور انہیں انگلیوں کے پوروں پر گنا کرو، کیونکہ (قیامت کے دن) ان انگلیوں سے سوال کیا جائے گا اور انہیں گویائی دی جائے گی، اور تم غفلت نہ برتنا کہ (اللہ کی) رحمت کو بھلا بیٹھو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ یسیرہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں محمد بن بشر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5016]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ یسیرہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں محمد بن بشر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5016]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 842، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2014، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1501، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3583، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27731، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1570، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7738، 30027، 36186، والطبراني فى «الكبير» برقم: 180، 181»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5016 in Urdu