الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5023
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ: نَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ: نَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَفِي الْجَنَّةِ خَيْلٌ؟ لِأَنِّي أُحِبُّ الْخَيْلَ، فَقَالَ: إِنْ يُدْخِلْكَ اللهُ الْجَنَّةَ فَلَا تَشَاءُ أَنْ تَرْكَبَ عَلَى يَاقُوتَةٍ حَمْرَاءَ تَطِيرُ بِكَ فِي الْجَنَّةِ حَيْثُ شِئْتَ، فَجَاءَ رَجُلٌ آخَرُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَفِي الْجَنَّةِ إِبِلٌ؟ قَالَ: فَلَمْ يَقُلْ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي قَالَ لِصَاحِبِهِ قَالَ: I " إِنْ يُدْخِلْكَ اللهُ الْجَنَّةَ يَكُونُ لَكَ فِيهَا مَا اشْتَهَتْ نَفْسُكَ، وَقَرَّتْ عَيْنُكَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، إِلَّا الْمَسْعُودِيُّ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، إِلَّا الْمَسْعُودِيُّ I ".
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: ”اے اللہ کے رسول! کیا جنت میں گھوڑے ہوں گے؟ کیونکہ مجھے گھوڑے بہت پسند ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اللہ تمہیں جنت میں داخل فرما دے تو تم جب چاہو گے سرخ یاقوت کے ایسے گھوڑے پر سوار ہو سکو گے جو تمہیں لے کر جنت میں جہاں تم چاہو گے اڑتا پھرے گا۔“ پھر ایک اور آدمی آیا اور اس نے پوچھا: ”اے اللہ کے رسول! کیا جنت میں اونٹ ہوں گے؟“ بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے وہ بات نہیں فرمائی جو اس کے ساتھی سے فرمائی تھی، بلکہ فرمایا: ”اگر اللہ تمہیں جنت میں داخل فرما دے تو وہاں تمہارے لیے وہ سب کچھ ہوگا جس کی تمہارا دل خواہش کرے اور جس سے تمہاری آنکھوں کو ٹھنڈک ملے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”علقمہ بن مرثد عن ابن بریدہ عن ابیہ کی سند سے اس حدیث کو مسعودی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5023]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”علقمہ بن مرثد عن ابن بریدہ عن ابیہ کی سند سے اس حدیث کو مسعودی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5023]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2543، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23448، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 843، والبزار فى «مسنده» برقم: 4377، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35124»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5023 in Urdu