🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5070
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْمَعْنِيُّ قَالَ: نَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ قَالَ: قَالَ أَنَسٌ : لَمَّا نُهِينَا أَنْ نَبْتَدِئَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُعْجِبُنَا أَنْ يَقْدُمَ الرَّجُلُ الْبَدَوِيُّ الْعَاقِلُ، فَيَسْأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ عِنْدَهُ، فَبَيْنَمَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذْ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّ رَسُولَكَ أَتَانَا، فَزَعَمَ أَنَّكَ تَزْعُمُ أَنَّ اللهَ أَرْسَلَكَ، فَقَالَ: I " صَدَقَ I "، فَقَالَ: فَبِالَّذِي نَصَبَ الْجِبَالَ، وَرَفَعَ السَّمَاءَ، وَبَسَطَ الْأَرْضَ آللهُ أَرْسَلَكَ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " نَعَمْ I "، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَكَ يَزْعُمُ أَنَّكَ تَزْعُمُ أَنَّ عَلَيْنَا خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " صَدَقَ I "، قَالَ: فَبِالَّذِي أَرْسَلَكَ آللهُ أَمَرَكَ بِهَذَا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " نَعَمْ I "، قَالَ: فَإِنَّ رَسُولَكَ يَزْعُمُ أَنَّكَ تَزْعُمُ أَنَّ عَلَيْنَا صَوْمَ شَهْرٍ فِي السَّنَةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " صَدَقَ I "، قَالَ: فَبِالَّذِي أَرْسَلَكَ آللهُ أَمَرَكَ بِهَذَا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " نَعَمْ I "، قَالَ: فَإِنَّ رَسُولَكَ زَعَمَ أَنَّكَ تَزْعُمُ أَنَّ عَلَيْنَا فِي أَمْوَالِنَا زَكَاةً، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " صَدَقَ I "، قَالَ: فَبِالَّذِي أَرْسَلَكَ آللهُ أَمَرَكَ بِهَذَا؟ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " نَعَمْ I "، قَالَ: فَإِنَّ رَسُولَكَ يَزْعُمُ أَنَّكَ تَزْعُمُ أَنَّ عَلَيْنَا الْحَجَّ إِلَى الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا، فَقَالَ: I " صَدَقَ I "، قَالَ: فَبِالَّذِي أَرْسَلَكَ آللهُ أَمَرَكَ بِهَذَا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " نَعَمْ I "، قَالَ: فَوَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَدَعُ مِنْهُنَّ شَيْئًا، وَلَا أَجُوزُهُنَّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنْ صَدَقَ الْأَعْرَابِيُّ دَخَلَ الْجَنَّةَ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ I ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب ہمیں اس بات سے منع کر دیا گیا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے (بن پوچھے) خود سوال کی ابتدا کریں تو ہمیں یہ بات پسند تھی کہ کوئی سمجھ دار دیہاتی آدمی آئے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرے اور ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود ہوں۔ ہم اسی حال میں تھے کہ ایک اعرابی آیا اور کہنے لگا: ”اے محمد! آپ کا قاصد ہمارے پاس آیا تھا، اس نے کہا کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ اللہ نے آپ کو رسول بنا کر بھیجا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا۔“ اس نے کہا: ”تو اس ذات کی قسم جس نے پہاڑوں کو گاڑا، آسمان کو بلند کیا اور زمین کو بچھایا! کیا اللہ نے آپ کو بھیجا ہے؟“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: ”آپ کے قاصد کا کہنا ہے کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ ہم پر دن رات میں پانچ نمازیں فرض ہیں؟“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا۔“ اس نے کہا: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ کو بھیجا! کیا اللہ نے آپ کو اس کا حکم دیا ہے؟“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: ”آپ کے قاصد کا کہنا ہے کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ ہم پر سال میں ایک مہینے کے روزے فرض ہیں؟“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا۔“ اس نے کہا: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ کو بھیجا! کیا اللہ نے آپ کو اس کا حکم دیا ہے؟“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: ”آپ کے قاصد کا کہنا ہے کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ ہمارے مالوں میں ہم پر زکاۃ فرض ہے؟“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا۔“ اس نے کہا: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ کو بھیجا! کیا اللہ نے آپ کو اس کا حکم دیا ہے؟“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: ”آپ کے قاصد کا کہنا ہے کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ ہم میں سے جو شخص بیت اللہ تک پہنچنے کی استطاعت رکھے اس پر حج فرض ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا۔“ اس نے کہا: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ کو بھیجا! کیا اللہ نے آپ کو اس کا حکم دیا ہے؟“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا! میں ان میں سے کسی چیز کو نہیں چھوڑوں گا اور نہ ان سے تجاوز کروں گا۔“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اعرابی اپنی بات میں سچا نکلا تو جنت میں داخل ہوگا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثابت بنانی سے سلیمان بن مغیرہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5070]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: وحماد بن سلمة أثبت الناس في حديث ثابت «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 12، ص 28» »
«قال ابن عبد البر: طرق صحاح «الاستذكار الجامع لمذاهب فقهاء الأمصار وعلماء الأقطار فيما تضمنه الموطأ من معاني الرأي والآثار، ج 9، ص 127» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 12، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 155، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2090 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2412، 5832، والترمذي فى «جامعه» برقم: 619، والدارمي فى «مسنده» برقم: 676، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8703، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12652، 13211، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3333، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1285، والبزار فى «مسنده» برقم: 6928، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30954، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5939»

الحكم على الحديث: صحيح

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5070 in Urdu