الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5338
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ خَلَفٍ الْعَطَّارُ قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: نَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: لَمَّا مَرِضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ادْعُوا لِي بِصَحِيفَةٍ وَدَوَاةٍ، أَكْتُبُ لَكُمْ كِتَابًا لَا تَضِلُّوا بَعْدَهُ أَبَدًا I "، فَكَرِهْنَا ذَلِكَ أَشَدَّ الْكَرَاهَةِ، ثُمَّ قَالَ: I " ادْعُوا لِي بِصَحِيفَةٍ أَكْتُبُ لَكُمْ كِتَابًا لَا تَضِلُّوا بَعْدَهُ أَبَدًا I "، فَقَالَ النِّسْوَةُ مِنْ وَرَاءِ السِّتْرِ: أَلَا تَسْمَعُونَ مَا يَقُولُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقُلْتُ: إِنَّكُنَّ صَوَاحِبَاتُ يُوسُفَ، إِذَا مَرِضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَصَرْتُنَّ أَعْيُنَكُنَّ، وَإِذَا صَحَّ رَكَبْتُنَّ عُنُقَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " دَعُوهُنَّ؟ فَإِنَّهُنَّ خَيْرٌ مِنْكُمْ I ".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس کاغذ اور دوات لاؤ، میں تمہارے لیے ایک ایسی تحریر لکھ دوں جس کے بعد تم کبھی گمراہ نہ ہو۔“ ہم نے اسے سخت ناپسند کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس کاغذ لاؤ، میں تمہارے لیے ایک ایسی تحریر لکھ دوں جس کے بعد تم کبھی گمراہ نہ ہو۔“ تو پردے کے پیچھے سے عورتوں نے کہا: ”کیا تم سنتے نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا فرما رہے ہیں؟“ میں نے کہا: ”تم تو یوسف علیہ السلام کی ساتھ والیاں ہو، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوتے ہیں تو تم اپنی آنکھیں نچوڑ لیتی ہو (رونے لگتی ہو)، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تندرست ہو جاتے ہیں تو آپ کی گردن پر سوار ہو جاتی ہو۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں چھوڑ دو، یہ تم سے بہتر ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5338]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه محمد بن جعفر بن إبراهيم الجعفري قال العقيلي في حديثه نظر وبقية رجاله وثقوا وفي بعضهم خلاف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 34» »
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف، فيه محمد بن جعفر بن إبراهيم الجعفري، في حديثه نظر
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5338 in Urdu