🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5452
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُذُوعِيُّ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ قَالَ: نَا حُمَيْدُ بْنُ الْحَكَمِ الْحَرَشِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ثَلَاثٌ مُهْلِكَاتٌ: شُحٌّ مُطَاعٌ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ، وَإِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ مِنَ الْخُيَلَاءِ، وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ: الْعَدْلُ فِي الرِّضَا وَالْغَضَبِ، وَالْقَصْدُ فِي الْغِنَى وَالْفَاقَةِ، وَمَخَافَةُ اللهِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا حُمَيْدُ بْنُ الْحَكَمِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: [ إِبْرَاهِيمُ بْنُ ] مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین چیزیں ہلاک کرنے والی ہیں: ایسا بخل جس کی اطاعت کی جائے، ایسی خواہشِ نفس جس کی پیروی کی جائے، اور آدمی کا خود پسندی میں مبتلا ہونا، جو تکبر ہی کا حصہ ہے۔ اور تین چیزیں نجات دلانے والی ہیں: خوشی اور ناراضی (دونوں حالتوں) میں انصاف پر قائم رہنا، مال داری اور تنگ دستی (دونوں حالتوں) میں میانہ روی اختیار کرنا، اور پوشیدہ و ظاہر (ہر حال) میں اللہ کا خوف رکھنا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حسن بصری سے حمید بن حکم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں ابراہیم بن محمد بن عرعرہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5452]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 6491، 7293»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5452 in Urdu