🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5572
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: ثَنَا أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ قَالَ: ثَنَا حُصَيْنُ بْنُ ذَيَّالٍ الْجُعْفِيُّ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِلْحَسَنِ بْنِ صَالِحِ بْنِ حَيٍّ : أَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَإِنْ قَالَ لِي رَبِّي: مَنْ أَمَرَكَ بِهَذَا؟ قَالَ: قُلِ: الْحَسَنُ بْنُ صَالِحِ بْنِ حَيٍّ قَالَ: فَإِنْ قِيلَ لَكَ أَنْتَ؟ قَالَ: أَقُولُ: أَمَرَنِي مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ قَالَ: فَإِنْ قِيلَ لِمَنْصُورٍ ؟ قَالَ: يَقُولُ: أَمَرَنِي إِبْرَاهِيمُ قَالَ: فَإِنْ قِيلَ لِإِبْرَاهِيمَ ؟ قَالَ: يَقُولُ: أَمَرَنِي هَمَّامُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ: فَإِنْ قِيلَ لِهَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ ؟ قَالَ: يَقُولُ: أَمَرَنِي جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ: فَإِنْ قِيلَ لِجَرِيرٍ ؟ قَالَ: يَقُولُ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ إِلَّا حُصَيْنُ بْنُ ذَيَّالٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو بِلَالٍ .
حصین بن ذیال جعفی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے امام حسن بن صالح بن حی رحمہ اللہ سے پوچھا: ”کیا میں موزوں پر مسح کروں؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: ”اگر میرا رب مجھ سے پوچھے کہ تجھے اس کا حکم کس نے دیا تھا؟“ فرمایا: ”کہہ دینا کہ حسن بن صالح بن حی نے۔“ اس نے کہا: ”اگر آپ سے پوچھا جائے؟“ فرمایا: ”میں کہوں گا کہ مجھے منصور بن معتمر رحمہ اللہ نے حکم دیا۔“ اس نے کہا: ”اگر منصور سے پوچھا جائے؟“ فرمایا: ”وہ کہیں گے کہ مجھے ابراہیم رحمہ اللہ نے حکم دیا۔“ اس نے کہا: ”اگر ابراہیم سے پوچھا جائے؟“ فرمایا: ”وہ کہیں گے کہ مجھے ہمام بن حارث رحمہ اللہ نے حکم دیا۔“ اس نے کہا: ”اگر ہمام بن حارث سے پوچھا جائے؟“ فرمایا: ”وہ کہیں گے کہ مجھے سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے حکم دیا۔“ اس نے کہا: ”اگر جریر سے پوچھا جائے؟“ فرمایا: ”وہ کہیں گے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حسن بن صالح رحمہ اللہ سے حصین بن ذیال کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو بلال اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5572]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 387، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 272، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 89، 90، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 89، 186، 187، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1335، 1336، 1337، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 608، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 51 / 2، 118 / 1، 773 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 120، 852، وأبو داود فى «سننه» برقم: 154، والترمذي فى «جامعه» برقم: 93، 94، 611، 612، والدارمي فى «مسنده» برقم: 706، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 359، 543، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 526، 562، 1296، 1297، 1313، 1314، 1315، والدارقطني فى «سننه» برقم: 741، 743، 744، 742، 745، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19475، 19508، 19529، 19531، 19542، 19543، 19544، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 703، والحميدي فى «مسنده» برقم: 815، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 240، 756، 757، 758، 759، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 1868، 1869، 1894، 1916، 1936، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2491، 2492، 2493، 2494، 2495، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2282، 2293، 2394، 2393، 2400، 2401، 2423، 2422، 2424، 2421، 2425، 2426، 2429، 2430، 2427، 2428، 2432، 2435، 2436، 2433، 2434، 2460، 2490، 2503، 2506، 2507، 2511، 2512، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 438، 1720، 3004، 3617، 4042، 7143»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5572 in Urdu