🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5592
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ قَالَ: ثَنَا أَبِي ، عَنْ عِيسَى بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ جُبَّةُ سُنْدُسٍ، فَمَا رَأَيْنَاهُ مُنْذُ زَمَانٍ أَجْمَلَ مِنْهُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ، فَقَامَ فَزِعًا فَوَضَعَهَا، ثُمَّ خَرَجَ عَلَيْنَا فِي بُرْدِ حِبَرَةٍ، فَقَالَ: الْحَرِيرُ لِبَاسُ أَهْلِ الْجَنَّةِ، مَنْ لَبِسَهُ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَلْبَسْهُ فِي الْآخِرَةِ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ إِلَّا عِيسَى بْنُ عُبَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي رِزْمَةَ I ".
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سندس (باریک ریشم) کا جبہ پہن رکھا تھا، ہم نے مدت سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس دن سے زیادہ خوب صورت نہیں دیکھا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھبرا کر کھڑے ہوئے اور اسے اتار دیا، پھر حبرہ کی (یمنی) چادر پہن کر ہمارے پاس آئے اور فرمایا: ”ریشم اہلِ جنت کا لباس ہے، جو اسے دنیا میں پہنے گا وہ آخرت میں اسے نہیں پہنے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یونس بن عبید رحمہ اللہ سے عیسیٰ بن عبید رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، عبدالعزیز بن ابی رزمہ رحمہ اللہ اس میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5592]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5437، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7497، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9534، 9535، 9538، 9536، 9537، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11349، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2331، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25159، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6672، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4846، 4845، 4847، 4848، 4849»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5592 in Urdu