الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5680
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ الدُّهْنِيُّ ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ هِلَالٍ الْخُلْقَانِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ طَافَ سَبْعًا، ثُمَّ مَالَ إِلَى الْمَقَامِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ مَالَ إِلَى زَمْزَمَ فَقَالَ: انْزَعْ، فَلَوْلَا أَنْ تَكُونَ سُنَّةً نَزَعْتُ يَدِي، فَمَلَأَ لَهُ الدَّلْوَ، فَمَلَأَ فِيهِ مِنْهُ، ثُمَّ مَجَّهُ فِي الدَّلْوِ، فَقَالَ: أَفْرِغْهُ فِي الْبِئْرِ، ثُمَّ مَالَ إِلَى السِّقَايَةِ، فَقَالَ: اسْقِنِي، فَقَالَ لَهُ الْعَبَّاسُ : يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ هَذَا قَدْ مَاتَّتْهُ الْأَيْدِي، وَكَثِيرٌ فِيهِ الذُّبَابُ، وَعِنْدَنَا فِي الْبَيْتِ مَا هُوَ أَطْيَبُ مِنْهُ، فَقَالَ: لَا، اسْقِنِي مِنْ هَذَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ هِلَالٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ هِلَالٍ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات چکر لگا کر طواف کیا، پھر مقامِ ابراہیم کی طرف مڑے اور دو رکعتیں ادا کیں، پھر زمزم کی طرف تشریف لے گئے اور فرمایا: ”پانی کھینچو، اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ (لوگ اسے لازم) سنت بنا لیں گے تو میں خود اپنے ہاتھ سے کھینچ لیتا۔“ چنانچہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ڈول بھر دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے منہ بھر کر پانی لیا، پھر اسے واپس ڈول میں کلی کی صورت میں ڈال دیا اور فرمایا: ”اسے کنویں میں انڈیل دو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سقایہ (پانی پلانے کی جگہ) کی طرف گئے اور فرمایا: ”مجھے پانی پلاؤ۔“ تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اس پانی کو تو بہت سے ہاتھ لگ چکے ہیں (یعنی اس میں ہاتھ ڈبوئے جاتے رہے ہیں) اور اس میں مکھیاں بھی بہت ہیں، ہمارے گھر میں اس سے زیادہ پاکیزہ پانی موجود ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، مجھے اسی میں سے پلاؤ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے عبدالکریم بن ہلال کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5680]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے عبدالکریم بن ہلال کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5680]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1635، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2946، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5392، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1753، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9755، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3596، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24337، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10972، 11165، 11963، 12557»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5680 in Urdu