الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5810
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَ: ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ سَلَامٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: لَمَّا مَاتَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ظَهَرَ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُزْنٌ، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ رَأَيْنَا مِنْكَ مَا لَمْ نَرَ، قَالَ: ذَكَرْتُ زَيْنَبَ ، وَضَعْفَهَا، وَضَغْطَةَ الْقَبْرِ، لَقَدْ هُوِّنَ عَلَيْهَا، وَعَلَى ذَلِكَ لَقَدْ ضَغَطَهَا ضَغْطَةً بَلَغَتِ الْخَافِقَيْنِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ إِلَّا زَكَرِيَّا بْنُ سَلَامٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ إِلَّا زَكَرِيَّا بْنُ سَلَامٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا فوت ہوئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر غم کے آثار ظاہر ہوئے، پھر وہ کیفیت دور ہو گئی، تو ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم نے آپ میں (آج) وہ کیفیت دیکھی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے زینب، ان کی کمزوری اور قبر کے بھینچنے کا خیال آیا (تو غمگین ہوا)، ان پر (قبر کی تنگی) آسان کر دی گئی ہے، اس کے باوجود قبر نے انہیں ایسا بھینچا کہ اس (کی شدت) کی خبر مشرق و مغرب تک پہنچ گئی۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن مسروق سے زکریا بن سلام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں اسحاق بن سلیمان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5810]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سعید بن مسروق سے زکریا بن سلام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں اسحاق بن سلیمان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5810]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2162، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6936، والطبراني فى «الكبير» برقم: 745، 1054، 1055»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 5810 in Urdu