الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6006
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خِدَاشٍ، قَالَ: نَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ الرَّجُلَ مِنْ أَهْلِ عِلِّيِّينَ يُشْرِفُ عَلَى أَهْلِ الْجَنَّةِ كَأَنَّهُ كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ، وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ مِنْهُمَا وَأَنْعَمَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا يُونُسُ بْنُ [ أَبِي ] إِسْحَاقَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو قُتَيْبَةَ سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا يُونُسُ بْنُ [ أَبِي ] إِسْحَاقَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو قُتَيْبَةَ سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہلِ علیین میں سے کوئی شخص جنتیوں کی طرف جھانکتا ہے تو (اس کے نور کی وجہ سے) یوں لگتا ہے جیسے وہ ایک چمکتا دمکتا ستارہ ہو، اور بلاشبہ ابوبکر اور عمر (رضی اللہ عنہما) انہی میں سے ہیں، اور وہ دونوں اس سے بھی بڑھ کر نعمتوں اور مرتبے کے حق دار ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبی سے یونس بن ابی اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو قتیبہ سلم بن قتیبہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6006]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبی سے یونس بن ابی اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو قتیبہ سلم بن قتیبہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6006]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح غير سلم بن قتيبة وهو ثقة «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 54» »
الحكم على الحديث: رجاله رجال الصحيح غير سلم بن قتيبة وهو ثقة
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6006 in Urdu