الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6036
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزْدَادَ التَّوَّزِيُّ، قَالَ: ثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ عِمْرَانَ ، عَنْ جَدِّهِ عُثْمَانَ بْنِ الْأَرْقَمِ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ بَدْرٍ: رُدُّوا مَا كَانَ مَعَكُمْ مِنَ الْأَنْفَالِ فَرَفَعَ أَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ بِسَيْفِ بَنِي الْعَائِذِ بْنِ الْمَرْزُبَانِ، فَعَرَفَهُ الْأَرْقَمُ ، فَقَالَ: هَبْهُ لِي يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الْأَرْقَمِ بْنِ أَبِي الْأَرْقَمِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو مُصْعَبٍ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الْأَرْقَمِ بْنِ أَبِي الْأَرْقَمِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو مُصْعَبٍ I ".
سیدنا ارقم بن ابی الارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوۂ بدر کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مالِ غنیمت (انفال) تمہارے پاس ہے اسے واپس کر دو۔“ تو سیدنا ابو اسید ساعدی رضی اللہ عنہ نے بنو عائذ بن مرزبان کی تلوار (لا کر) رکھ دی، سیدنا ارقم رضی اللہ عنہ نے اسے پہچان لیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! یہ مجھے عطا فرما دیجیے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ انہیں عطا فرما دی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ارقم بن ابی الارقم رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں ابو مصعب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6036]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ارقم بن ابی الارقم رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں ابو مصعب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6036]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1303، 1304، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6186، والطبراني فى «الكبير» برقم: 909»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6036 in Urdu