الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6047
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْعُصْفُرِيُّ، قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ الْجَحْدَرِيُّ، قَالَ: ثَنَا أَبُو هِشَامٍ الْمَخْزُومِيُّ، قَالَ: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ وَيُونُسَ وَحَبِيبٍ وَحُمَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ مِنْ مَالِهِ فِي سَبِيلِ اللهِ ابْتَدَرَتْهُ حَجَبَةُ الْجَنَّةِ، قُلْتُ: I " بَعِيرَيْنِ، فَرَسَيْنِ، شَاتَيْنِ، دِرْهَمَيْنِ، خُفَّيْنِ، نَعْلَيْنِ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ إِلَّا أَبُو هِشَامٍ الْمَخْزُومِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ الْجَحْدَرِيُّ ، وَيُونُسُ ، وَحَبِيبٌ عِنْدَ غَيْرِ وَاحِدٍ I ".

سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی راہ میں اپنے مال میں سے دو جوڑے خرچ کیے، جنت کے دربان اس کی طرف لپک کر آئیں گے۔“ (سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں) میں نے عرض کیا: ”دو جوڑوں سے مراد کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو اونٹ، دو گھوڑے، دو بکریاں، دو درہم، دو موزے، دو جوتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”حماد بن سلمہ سے، انہوں نے حمید سے، اس حدیث کو ابو ہشام مخزومی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں احمد بن ثابت جحدری منفرد ہیں، جبکہ یونس اور حبیب کی روایت متعدد لوگوں کے ہاں موجود ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6047]

تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2940، 4644، 4645، 4643، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2453، 2454، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1873 / 2، 3185 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2014، 4379، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2447، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18637، 18636، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21736، 21737، 21754، 21755، 21811، 21812، 21853، والبزار فى «مسنده» برقم: 3909، 3910، 3914، 3911، 3912، 3913، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12006، 19894، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1644، 1645، والطبراني فى «الصغير» برقم: 895، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 962، 1366، 3324، 3734، 5546، 5716، 6984، 7182»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6047 in Urdu