الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6066
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْعُصْفُرِيُّ، قَالَ: نَا قَرِينُ بْنُ سَهْلِ بْنِ قَرِينٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ لِلْكَعْبَةِ لِسَانًا وَشَفَتَيْنِ، وَلَقَدِ اشْتَكَتْ إِلَى اللهِ، فَقَالَتْ: يَا رَبِّ قَلَّ عُوَّادِي وَقَلَّ زُوَّارِي، فَأَوْحَى اللهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَيْهَا: إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا خُشَّعًا سُجَّدًا، يَحِنُّونَ إِلَيْكِ كَمَا تَحِنُّ الْحَمَامَةُ إِلَى بَيْضَتِهَا.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ إِلَّا سَهْلُ بْنُ قَرِينٍ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ إِلَّا سَهْلُ بْنُ قَرِينٍ I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! کعبہ کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہیں، اور اس نے اللہ تعالیٰ سے شکایت کی اور عرض کیا: اے میرے رب! میری عیادت کرنے والے کم ہو گئے اور مجھ سے ملنے آنے والے بھی کم ہو گئے۔ تو اللہ عزوجل نے اس کی طرف وحی فرمائی: میں ایسے انسان پیدا کرنے والا ہوں جو عاجزی کرنے والے اور سجدے کرنے والے ہوں گے، وہ تیری طرف اس طرح شوق سے کھنچے چلے آئیں گے جیسے کبوتری اپنے انڈے کی طرف کھنچتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ابی ذئب سے سہل بن قرین کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6066]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ابی ذئب سے سہل بن قرین کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6066]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه سهل بن قرين وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 208» »
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف سهل بن قرين
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6066 in Urdu