الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6067
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْعُصْفُرِيُّ، قَالَ: نَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: ثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَزِيدَ الْبَاهِلِيُّ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُلَيْكِيُّ زَوْجُ جَبْرَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ : يَا خَالَةُ إِنِّي لَأُفَكِّرُ فِي أَمْرِكِ، وَأَعْجَبُ مِنْ أَشْيَاءَ، وَلَا أَعْجَبُ مِنْ أَشْيَاءَ، وَجَدْتُكِ مِنْ أَفْقَهِ النَّاسِ، فَقُلْتُ: وَمَا يَمْنَعُهَا! زَوْجَةُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَبِنْتُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، وَوَجَدْتُكِ عَالِمَةً بِأَنْسَابِ الْعَرَبِ وَأَيَّامِهَا، فَقُلْتُ: وَمَا يَمْنَعُهَا! وَأَبُوهَا عَلَّامَةُ قُرَيْشٍ، وَلَكِنِّي إِنَّمَا أَقْضِي الْعَجَبَ أَنِّي وَجَدْتُكِ عَالِمَةً بِالطِّبِّ، فَمِنْ أَيْنَ؟ فَقَالَتْ: يَا عُرَيَّةُ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " كَثُرَتْ أَسْقَامُهُ، فَكُنَّا نُعَالِجُ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُلَيْكِيِّ إِلَّا خَلَّادُ بْنُ يَزِيدَ الْبَاهِلِيُّ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُلَيْكِيِّ إِلَّا خَلَّادُ بْنُ يَزِيدَ الْبَاهِلِيُّ I ".
امام عروہ بن زبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: ”خالہ جان! میں آپ کے معاملے میں غور کرتا ہوں تو بعض چیزوں پر مجھے تعجب ہوتا ہے اور بعض پر نہیں ہوتا۔ میں نے آپ کو لوگوں میں سب سے زیادہ فقیہ پایا، تو میں نے سوچا: اس میں کیا چیز مانع ہے! آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ہیں۔ اور میں نے آپ کو عربوں کے انساب اور ان کے ایام (تاریخی واقعات) کی عالمہ پایا، تو میں نے کہا: اس میں کیا مانع ہے! آپ کے والد قریش کے بہت بڑے عالم تھے۔ لیکن میرے تعجب کی انتہا یہ ہے کہ میں نے آپ کو طب کی بھی عالمہ پایا، تو یہ آپ نے کہاں سے سیکھی؟“ تو ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”اے عریہ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بکثرت بیمار ہوا کرتے تھے، تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا علاج کیا کرتی تھیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عبدالرحمن ملیکی سے خلاد بن یزید باہلی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6067]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عبدالرحمن ملیکی سے خلاد بن یزید باہلی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6067]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 6804، 7519، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25018، والطبراني فى «الكبير» برقم: 295»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6067 in Urdu