🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6068
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْعُصْفُرِيُّ، قَالَ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَرَاءِ الْغَنَوِيُّ، قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ السُّلَمِيُّ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي سَارَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَهَا بِحَدِيثٍ وَهُوَ مَعَهَا فِي لِحَافٍ، فَقَالَتْ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ، لَوْلَا تُحَدِّثُنِي هَذَا الْحَدِيثَ لَظَنَنْتُ أَنَّهُ خُرَافَةٌ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَمَا حَدِيثُ خُرَافَةَ يَا عَائِشَةُ ؟ I " قَالَتِ: الشَّيْءُ إِذَا لَمْ يَكُنْ، قِيلَ: حَدِيثُ خُرَافَةَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " إِنَّ أَصَدَقَ الْحَدِيثِ حَدِيثُ خُرَافَةَ ، رَجُلٍ مِنْ بَنِي عُذْرَةَ، سَبَتْهُ الْجِنُّ، وَكَانَ يَكُونُ مَعَهُمْ، فَإِذَا اسْتَرَقُوا السَّمْعَ أَخْبَرُوهُ، فَيُخْبِرُ بِهِ النَّاسَ، فَيَجِدُونَهُ كَمَا قَالَ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا ثَابِتٌ ، وَلَا عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ أَبِي سَارَةَ ، وَلَا عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَزِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْغَنَوِيُّ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ایک بات بیان کی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ساتھ ایک لحاف میں تھے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”میرے ماں باپ آپ پر قربان، اے اللہ کے رسول! اگر آپ مجھے یہ بات نہ سناتے تو میں اسے محض افسانہ سمجھتی۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ! خرافہ کی بات کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جو چیز حقیقت میں نہ ہو اسے ’خرافہ کی بات‘ کہا جاتا ہے۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے سچی بات خرافہ کی بات ہے، وہ بنو عذرہ کا ایک آدمی تھا جسے جنات پکڑ لے گئے تھے، وہ ان کے ساتھ رہتا تھا، پھر جب وہ (آسمانی خبریں) چوری چھپے سنتے تو اسے بتا دیتے، وہ لوگوں کو بتاتا تو وہ بات اسی طرح ہوتی جیسے اس نے کہی ہوتی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے ثابت کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ثابت سے علی بن ابی سارہ کے سوا کسی نے نہیں، اور علی سے سعید بن عبداللہ کے سوا کسی نے نہیں، اور اس میں یزید بن عمرو غنوی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6068]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: في إسناد الطبراني علي بن أبي سارة وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 315» »
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 25881، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4442، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 252»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف علي بن أبي سارة

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6068 in Urdu