الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6592
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ ، ثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ: I " الْمَاءُ وَالْمِلْحُ وَالنَّارُ I " قَالَتْ: هَذَا الْمَاءُ قَدْ عَرَفْنَاهُ، فَمَا بَالُ الْمِلْحِ وَالنَّارِ؟ فَقَالَ: I " مَنْ أَعْطَى مِلْحًا فَكَأَنَّمَا تَصَدَّقَ بِجَمِيعِ مَا طَيَّبَ ذَلِكَ الْمِلْحُ، وَمَنْ أَعْطَى نَارًا فَكَأَنَّمَا تَصَدَّقَ بِجَمِيعِ مَا أَنْضَجَتْ تِلْكَ النَّارُ، وَمَنْ سَقَى مُسْلِمًا شَرْبَةً مِنْ مَاءٍ حَيْثُ يُوجَدُ الْمَاءُ فَكَأَنَّمَا أَعْتَقَ رَقَبَةً، وَمَنْ سَقَى مُسْلِمًا شَرْبَةً مِنْ مَاءٍ حَيْثُ لَا يُوجَدُ الْمَاءُ فَكَأَنَّمَا أَحْيَاهُ.
I " لَمْ يُسْنِدْ زُهَيْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ غَيْرَ هَذَا، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ I ".
I " لَمْ يُسْنِدْ زُهَيْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ غَيْرَ هَذَا، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! وہ کون سی چیز ہے جس کا (ضرورت مند سے) روکنا حلال نہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانی، نمک اور آگ۔“ انہوں نے عرض کی: ”یہ پانی (کی ضرورت) تو ہم جان گئے، مگر نمک اور آگ کا کیا معاملہ ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے نمک دیا، گویا اس نے اس تمام (کھانے) کا صدقہ کیا جسے اس نمک نے خوش ذائقہ بنایا، اور جس نے آگ دی، گویا اس نے اس تمام (چیز) کا صدقہ کیا جسے اس آگ نے پکایا، اور جس نے کسی مسلمان کو ایسی جگہ پانی کا ایک گھونٹ پلایا جہاں پانی عام پایا جاتا ہو تو گویا اس نے ایک غلام آزاد کیا، اور جس نے کسی مسلمان کو ایسی جگہ پانی کا ایک گھونٹ پلایا جہاں پانی میسر نہ ہو تو گویا اس نے اسے زندگی بخشی۔“
زہیر بن مرزوق رحمہ اللہ نے اس کے علاوہ کوئی مسند روایت بیان نہیں کی، اور علی بن غراب رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6592]
زہیر بن مرزوق رحمہ اللہ نے اس کے علاوہ کوئی مسند روایت بیان نہیں کی، اور علی بن غراب رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6592]
تخریج الحدیث: «قال ابن الملقن: في إسناده علي بن زيد بن جدعان وقد عرفت حاله فيما مضى وقرنه مسلم بثابت البناني «البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير، ج 7، ص 78» »
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 2474»
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 2474»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف علي بن زيد بن جدعان
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6592 in Urdu