🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 726
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ .
عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ كَانَ عَلَى أَبِيهِ أَوْسُقٌ مِنْ تَمْرٍ، فَقُلْنَا لِلرَّجُلِ: خُذْ ثَمَرَةَ نَخْلِنَا، فَأَبَى، فَأَتَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ عُمَرُ ، فَدَعَا لَنَا فِيهَا بِالْبَرَكَةِ، فَجَذَذْنَاهَا، فَأَعْطَيْنَا الرَّجُلَ كُلَّ شَيْءٍ كَانَ لَهُ، وَبَقِيَ خَرْصُ نَخْلِنَا كَمَا هُوَ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ: I " أَخْبِرْ عُمَرَ I ". فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ: قَدْ عَلِمْتُ يَا رَسُولَ اللهِ أَنَّكَ إِذَا دَعَوْتَ لَهُمْ فِيهَا بِالْبَرَكَةِ أَنَّهُ سَيُبَارَكُ فِيهَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان کے والد کے ذمے کھجوروں کے کچھ وسق (قرض) تھے، تو ہم نے اس (قرض خواہ) شخص سے کہا: ”تم ہمارے نخلستان کا پھل لے لو“، لیکن اس نے انکار کر دیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لیے اس میں برکت کی دعا فرمائی، چنانچہ ہم نے کھجوریں توڑیں اور اس شخص کا جتنا بھی حق تھا اسے پورا ادا کر دیا، جبکہ ہمارے نخلستان کی کھجوروں کا تخمینہ اپنی جگہ ویسے ہی برقرار رہا، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بتاؤ۔“
میں نے انہیں بتایا تو انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں جانتا تھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لیے اس میں برکت کی دعا فرمائیں گے تو یقیناً اس میں برکت دی جائے گی۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 726]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4044»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 726 in Urdu